عمران کے بیہودہ خطاب پر  ماؤں بہنوں سے معافی مانگتا ہوں، گورنرسندھ

Mar 06, 2023 | 00:44 AM

ایک نیوز : گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے اداروں اور شخصیات پر چیئرمین تحریک اںصاف عمران خان کے الزامات کی مذمت کی اور کہا کہ عمران کے بیہودہ خطاب پر  ماؤں بہنوں سے معافی مانگتا ہوں۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اسلامی باتیں کرنے والا خود دوسروں کی عزت سے کھیلتا ہیں۔ آپ کو اپنےعلاوہ سب چور نظرآتےہیں،اپناذاتی کردار دیکھیں، یہ شخص مغرور اور بدکردار انسان ہے، یہ شخص قوم کے جذبات سے کھیل رہا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، عمران خان کا ماضی داغدارہے۔ عمران کے بیہودہ خطاب پرمیں قوم کی ماؤں بہنوں سے معافی مانگتاہوں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ذاتی کردار برائیوں سے بھراپڑا ہے، عمران نے اپنے کارکنوں کوگالیاں دینا اوربدتمیزی کرنا سکھایا، عمران سے پوچھیں ایک کروڑ نوکریاں،50لاکھ گھرکہاں ہیں؟

مزیدخبریں