ایک نیوز: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے ایئر پورٹ پر پیش آنے والی ایک ناخوش گوار کہانی مداحوں کو سنائی ہے۔
I took a flight today, flight landed. Everyone got up to take their luggage from overhead compartment. I offered a help to a lady who was not even struggling, just tried being a gentleman.
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) March 2, 2023
Took her bag out and dropped it !
Shortest but most embarrassing story ????
فرحان سعید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ساتھ ایئر پورٹ پر پیش آنے والا ایک مختصر واقعہ بیان کیا ہے۔
اداکار کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ آج جب میری فلائٹ لینڈ ہوئی تو سب لوگ اوور ہیڈ کمپارٹمنٹ سے اپنا سامان لینے کے لیے اٹھے تو صرف یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ میں ایک بااخلاق اور شریف آدمی ہوں میں نے ایک خاتون کو مدد کی پیشکش کی حالانکہ اُنہیں میری مدد کی ضرورت بھی نہیں تھی۔
فرحان سعید نے نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے خاتون کا بیگ کمپارٹمنٹ سے نکالا اور گرا دیا! مختصر مگر شرمندگی سے بھرپور کہانی۔
اب فرحان سعید کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
کچھ صارفین کی جانب سے اداکار کے اس اقدام پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ کچھ صارفین نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے ایسے لمحات شیئر کرنا شروع کر دیے ہیں جب اُنہیں بھی اسی طرح کی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بہت سے صارفین نے خاتون کی مدد کرنے کی کوشش کرنے کے عمل کو سراہا اور فرحان سعید کو اس تجربے پر شرمندگی محسوس نہ کرنے کا مشورہ دیا۔