پاک افغان سیریز؛ عماد وسیم، اعظم خان، احسان اللہ کو موقع ملنے کا امکان

Mar 06, 2023 | 00:03 AM

ایک نیوز: شارجہ میں افغانستان کے خللاف رواں ماہ ہونے والی تین ٹی20 میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے انتخاب پر مشاورت شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاندار کارکردگی کے بعد پاور ہٹر اعظم خان، آل راونڈر عماد وسیم، فاسٹ بولر احسان اللہ اور لیگ اسپنر اسامہ میر کی شمولیت یقینی دکھائی دے رہی ہے جبکہ بعض سنئیرز کھلاڑیوں کو آرام دے کر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

 اس حوالے سے چیف سلیکٹر ہارون رشید کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس جلد متوقع ہے، ابتدائی طور پر 20 یا 22 کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کا آپشن بھی رکھا جارہا ہے جس سے 16 رکنی ٹیم منتخب کی جائے گی جبکہ ٹیم کا اعلان ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل متوقع ہے۔

مزیدخبریں