ایک نیوز:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو دبنگ جواب دےدیا۔
تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے آئے روز وفاق اور بالخصوص گورنر خیبرپختونخوا کے حوالے سے سخت نوعیت کے بیانات سننے اور پڑھنے کو ملتے ہیں ۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
گورنرفیصل کریم کنڈی کاکہناتھاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر تو اپنے صوبائی وزیر کے قتل کا کیس ہے، علی امین پر ڈیرہ اسماعیل خان میں سیاسی شخصیت کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام بھی ہے، ایسے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے آپ کیا امید رکھ سکتے ہیں، لیکن اس کے باوجود ان کی جانب سے بیانات سن کر خوشی ہوتی ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے ایسے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں کچھ محسوس ہو رہا ہے لہٰذا انہیں ایسی باتیں کرنے دیں۔
فیصل کریم کنڈی کامزیدکہناتھاکہ یہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا صاحب سوئچ آن آف کی بات کرتے ہیں، میرے پاس ایک ایسا بٹن ہے جب میں آف کروں گا تو آن نہیں ہوگا، میرے پاس کونسا بٹن ہے اس کے حوالے سے میں صحیح وقت پر بتاؤں گا، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ڈپریشن کا شکار ہیں تو اس کیلئے دوائی استعمال کریں مجھ سے خائف نہ ہوں، میں ایک ایسی جماعت سے تعلق رکھتا ہوں جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، میں بہت عرصے سے ایک بیان دے رہا ہوں کہ میں کبھی بھی سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بننے دوں گا، یہ اصل میں سیاسی یتیم ہیں اور اب سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں ان کی اس کوشش کو ناکام کروں گا۔
گورنر خیبرپختونخوا کا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو دبنگ جواب
Jun 06, 2024 | 19:26 PM