ایک نیوز:ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہوگیااسٹیٹ بینک نےرپورٹ جاری کردی۔
تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔
اسٹیٹ بینک اعدادوشمارکےمطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 1 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،31 مئی تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 9 ارب 10 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 11 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
اعدادوشمارکےمطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 10 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 14 ارب 21 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔
ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ،اسٹیٹ بینک نےرپورٹ جاری کردی
Jun 06, 2024 | 19:20 PM