پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کورہائی کےبعدپھرگرفتارکرلیاگیا

Jun 06, 2024 | 18:18 PM

ایک نیوز:تحریک انصاف کی رہنماعالیہ حمزہ کورہائی کےبعدپھرگرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق رہنماپی ٹی آئی عالیہ حمزہ کوگوجرانوالہ پولیس نے9مئی کےمقدمےمیں گرفتارلیا۔
ذرائع کےمطابق عالیہ حمزہ کو سرگودھا جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے ،عالیہ حمزہ گوجرانوالہ پولیس کو نو مئی کے مقدمہ میں مطلوب ہیں ،عالیہ حمزہ سے تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں تفتیش کی جائے گئی۔

ذرائع کےمطابق عالیہ حمزہ کوسرگودھاجیل رہائی ملی تھی ،لیکن گوجرانوالہ پولیس نےدوبارہ گرفتارکرلیا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز صنم جاوید کو بھی گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
۔

مزیدخبریں