ایک نیوز:انٹربینک واوپن مارکیٹ میں روپےکےمقابلےمیں ڈالرپھرمہنگاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.30 روپے سے بڑھ کر 278.39 روپے پر بند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 67 پیسے پر بند ہوا ۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ۔ہنڈرڈانڈیکس 356 پوائنٹس کی کمی سے 73 ہزار 862 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 449 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔134 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 248 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 35 کروڑ 14 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 23 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 74,593 جبکہ کم ترین سطح 73,768 پوائنٹس رہی ۔