ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت کے 100 دن مکمل ہوگئے ہیں مریم نواز کی حکومت کے 100 دن میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں سمیت مہنگائی میں کمی ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت کے پہلے 100دن کے بارے میں بات کی جائے تو سب سے اہم مہنگائی میں کمی کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات ہیں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 1300روپے کمی سوجی کے 50کلو تھیلے میں 1700روپے کمی جبکہ بیکری آئٹمز اور چکن اور روٹی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی مہنگائی کی شرح 28 سے 11 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی جس کا اعتراف بین الاقوامی جریدے بھی کر چکے ہیں ۔
مریم نواز کی زیر قیادت پنجاب حکومت اپنے پہلے 100 دنوں میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحت ہمت کارڈ کا آغاز بھی کیامنصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں تقریباً 30 ہزار افراد کو اگلے تین سال تک ساڑھے سات ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔