ایک نیوز نے کم وقت میں بہت جلد اپنی جگہ بنائی ہے ،عظمیٰ بخاری

ایک نیوز نے کم وقت میں بہت جلد اپنی جگہ بنائی ہے ،عظمیٰ بخاری
کیپشن: A news has made its place very quickly in a short time, Uzma Bukhari

ایک نیوز:صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ ایک نیوز نے کم وقت میں بہت جلد اپنی جگہ بنائی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نےایک نیوز کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ ایک نیوز کے کنٹرولر نیوز سید صداقت علی شاہ اور بیورو چیف لاہور بابر ڈوگر نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ صوبائی وزیر نے ایک نیوز کے جدید اسٹوڈیوز کی تعریف کی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ’’ ایک نیوز‘‘ کا دورے دوران مختلف ڈیپارٹمنٹس کا معائنہ کیا۔ ایک نیوز کے مینجنگ ڈائریکٹر عاطف علی نے صوبائی وزیر کو خوش آمدید کہا۔ ایک نیوز کے کنٹرولر نیوز سید صداقت علی شاہ نے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو نیوز سسٹم کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
 عظمیٰ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کرے گا۔ میڈیا انڈسٹری میں ایک نیوز کی خدمات کو سراہتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دنوں میں ایک نیوز ملک، قوم اور افواج کے ساتھ کھڑا رہا جو قابل ستائش ہے، میری دعا ہے کہ   ایک نیوز مزید ترقی کرے۔ 
صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ایک نیوزکے دفتر کا دورہ انکے لئے خوشی کا باعث ہے۔ ایک نیوز نے اپنی مثبت پالیسوں کی وجہ سے میڈیا انڈسٹری میں بہت جلد بہت اچھا مقام بنا لیا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ایک نیوز الیکٹرانک میڈیا میں ایک بہترین اضافہ ہے ، ایک نیوز نے کم وقت میں بہت جلد اپنی جگہ بنائی ہے ۔