راہول گاندھی یانریندرمودی؟الیکشن کمشنرنےفہرست تیارکرلی

راہول گاندھی یانریندرمودی،الیکشن کمشنرصدرکونومنتخب ارکان کی فہرست پیش یں گے
کیپشن: Rahul Gandhi or Narendra Modi, the Election Commissioner will present the list of elected members to the President

ایک نیوز:راہول گاندھی یانریندرمودی،کس کی حکومت بنےگی۔چیف الیکشن کمشنرآج صدرکونومنتخب ارکان کی فہرست پیش کریں گے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق صدر اکثریت والی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت دیں گے، قوی امکان ہے نریندر مودی 8 جون کو تیسری مدت کیلئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ تقریب میں شرکت کیلئے کل نئی دہلی روانہ ہوں گی جبکہ سری لنکا کے رہنما کی بھی تقریب میں شرکت کا امکان ہے،عام آدمی پارٹی کے تمام رکن پارلیمنٹ کی میٹنگ آج ہوگی جس میں الیکشن کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے انتخابی نتائج پر ریاست اتر پردیش کے پارٹی ساتھیوں کے نام پیغام جاری کردیا ۔یوپی کانگریس کے تمام ساتھیوں کو سلام، آپ جھکے نہیں، رکے نہیں، ساتھیوں پر تشدد کیا گیا، جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور جیل میں ڈالا گیا، لوگوں نے ہمارے آئین کو بچانے کے پختہ پیغام کو پورے ملک تک پھیلایا۔