پاکستان میں عیدالاضحی کب ہوگی؟محکمہ فلکیات نے پیشگوئی کردی

Jun 06, 2024 | 16:30 PM

ایک نیوز:پاکستان میں عیدالاضحی کب ہوگی؟محکمہ فلکیات نےپیشگوئی کردی۔
ماہرفلکیات جاویداقبال کاکہناہےکہ پاکستان میں ذی الحج کے چاند کی پیدائش آج ہوگی، ذی الحج کے چاند کی پیدائش آج شام 5 بج کر 40 منٹ پر ہوگی،ذی الحج کا چاند جمعہ 7 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے کل چاند نظر آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ پیر 17 جون کو ہوگی۔

 جاوید اقبال کامزیدکہناہےکہ کل غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہوگا، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہوگی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 40 سے 50 منٹ ہوگا، چاند دکھائی دینے کیلئے اسکی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

مزیدخبریں