بانی پی ٹی آئی کی قیدتنہائی کی شکایت،حکومت کاایکشن

Jun 06, 2024 | 16:12 PM

ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی کی قیدتنہائی کی شکایت پرحکومت نےتردیدکردی۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی تک ان کے وکلا اوراہلخانہ کو رسائی نہ دینے کی تردید کردی۔ سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کروا دی گئیں ۔
حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے مؤقف کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کروادیں جن کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں وکلا سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے کا مؤقف غلط ہے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں وکلا رسائی نہ دینے کا موقف اپنایا۔
وفاقی حکومت نے گزارش کی کہ عدالت مناسب سمجھے تو ان کے بیان کی حقیقت کو جانچنے کیلئے کمیشن بھی مقرر کرسکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کتابیں ،ائیر کولر ،ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں