پاکستان کی ترقی  کیلئے چین کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں ،وزیراعظم  

Jun 06, 2024 | 15:07 PM

ایک نیوز: وزیر اعظم شہبازشریف    نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی  کیلئے چین کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں ۔  

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم شہبازشریف  کی بیجنگ میں اہم چینی کمپنیوں اور اداروں کے سربراہان کے ساتھ ملاقات   کی ۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا  تھا کہ  وزیراعظم نے کہا کہ  پاکستان کی ترقی کے لیے چین کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔   ایم ایل کی اپ گریڈیشن کا منصوبے سمیت زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بلیو اکانومی، مواصلات، معدنیات و کان کنی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہشمند ہیں  ۔  

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ   چینی باشندوں کی  سیکیورٹی  حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے  ۔  

مزیدخبریں