عراقی ایئر ویز  کی  محرم الحرام  میں زائرین کیلئے   اضافی پروازوں کی درخواست  

Jun 06, 2024 | 14:29 PM

ایک نیوز: عراقی ایئر ویز نے سول ایوی ایشن سے محرم الحرام کے دوران اضافی پروازوں کی درخواست کردی  ۔  

عراقی ایرویز    کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ  پاکستان سے زائرین کی بڑی تعداد عراق میں زیارتوں کے لئے جاتی ہے۔ سی اے اے زائرین کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے محرم الحرام کے دوران پروازوں کی فریکوئنسی میں اضافہ کرے ۔

ذرائع کے مطابق  شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ کو عراقی ایرویز کی محرم الحرام کے دوران اضافی پروازوں کی درخواست موصول ہوگئی ۔  سی اے اے انتظامیہ نے عراقی ایرویز کی درخواست وزارت  سول ایوی ایشن  کو جائزے کی لیے بھیج دی  ہے ۔  

مزیدخبریں