ایک نیوز:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آزادی مارچ پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ کیس کی سماعت 10جون تک ملتوی ۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی ،شیخ رشید اور دیگر کے خلاف آزادی مارچ پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ کیس کی سماعت سول جج ملک محمد عمران کی عدم دستیابی کے باعث 10جون تک ملتوی کردی گئی ۔
شیخ رشید احمد، علی نواز اعوان وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی گئی ۔