ایک نیوز:سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی کی قیمت میں مزیداضافہ کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کردی گئی۔بجلی کی قیمت میں 3 روپے 33پیسے فی یونٹ کا اضافہ منظورکر لیاگیا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلز پر ہو گا ، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جون جولائی اور اگست 3 ماہ کے لئے ہو گا ،نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا ۔
وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاجائےگا۔