لاہور : کرنٹ لگنے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق   

Jun 06, 2024 | 12:40 PM

ایک نیوز:جلو کےعلاقہ میں 7سالہ بچہ   کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔  

لواحقین  کے مطابق 11 ہزار واٹ کی بجلی  کے  تار، کیبل کے  تار سے لگ گئے۔ گھر میں موجود ایل سی ڈی سے 7 سالہ عبدالہادی کو کرنٹ کا جھٹکا لگا  ۔ بچے کو فوراً مقامی ہسپتال  منتقل  کیا  گیا  مگر جانبر نہ ہو سکا  ۔  

لواحقین نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے    واپڈا حکام کے خلاف ایکشن  لینے کی اپیل کی ہے ۔ جاں بحق بجے کے والد میاں بلال کا کہنا ہے کہ واپڈ ا اور کیبل حکام کیخلاف ایف  آئی آر درج کرائیں گے ۔  

مزیدخبریں