مشن ٹی 20،پاکستان اورامریکاکی ٹیموں کےدرمیان آج جوڑ پڑےگا

Jun 06, 2024 | 12:35 PM

ایک نیوز:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ آج میزبان امریکاکے خلاف کھیلے گی۔

تفصیلات کےمطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے مقابلے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ہے۔

گرین شرٹس میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ آج میزبان امریکاکے خلاف ڈیلس میں کھیلے گی، قومی شاہینوں نے اس میچ کی تیاری کے لیے آپشنل ٹریننگ سیشن کیا۔
پاکستان اور امریکاکے درمیان میچ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ تاریخ کا پہلا ٹاکرا ہوگاجس میں دونوں ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دینگی۔
عماد وسیم پسلی کی تکلیف کے باعث پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ 

مزیدخبریں