مخالفین کی فائرنگ سے باپ بیٹا  قتل 

مخالفین کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل
کیپشن: Father and son killed by opposition firing

ایک  نیوز:پتوکی کچہری میں پیشی پر آنے والے باپ بیٹے کو مخالفین  نے   فائرنگ کرکے قتل  کردیا۔ 

  پولیس  کے مطابق     فائرنگ کا واقعہ ہلہ روڈ سائیں دی کھوئی کے قریب پیش آیا۔  لواحقین کا کہنا ہے کہ   پرانی رنجش کی بنا پر ہمارے مخالفین نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کیا ۔ میاں بیوی اپنے بیٹے کیساتھ کچہری میں پیشی پرآرہے تھے راستے میں فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے باپ بیٹا موقع پر   قتل ، ماں محفوظ رہی ۔

مقتولین باپ بیٹے کی شناخت سرائے مغل کے رہائشی 50سالہ کشمیرا مسیح اور 24 سالہ راشد مسیح کے نام سے ہوئی  ۔لاشوں   کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا۔