ایک نیوز:پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار۔ محکمہ داخلہ پنجاب نےصوبہ بھر کی اسلحہ ڈیلرز کمپنیوں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق آڈٹ کے لئے ڈپٹی کمشنر ز سے مدد لی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر ز ضلع میں موجود اسلحہ ڈیلر ز کمپنی کا سٹاک کے بارے محکمہ داخلہ کو آگاہ کرے گا ۔
ڈپٹی کمشنر ز اسلحہ ڈیلرز کمپنیوں کے لائسنس اور ضروری ریکارڈ چیک کرے گا۔آڈٹ کے دوران بے ضابطگی سامنے آنے پر اسلحہ ڈیلر ز کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔