بجٹ2024،25،سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے  کیلئے ایف بی آر نے تیاری  کرلی   

بجٹ2024،25،سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے  کیلئے ایف بی آر نے تیاری  کرلی   
کیپشن: Budget 2024, 25, FBR prepared to end sales tax exemption

ایک نیوز: فنانس بل 2024،25میں ایف بی آر کی جانب سے نئے اقدامات تجویز  کردیئے گئے۔ 

ذرائع  کے مطابق     ایف بی آر نے بڑی تعداد میں ٹیکس چھوٹ والی اشیاء کو پانچویں اور چھٹے شیڈول سے نکالنے پر غور  کیاہے۔ نئے بجٹ میں سیلز ٹیکس کا زیرو ریٹ بھی کئی اشیا پر ختم کرنے کا پلان ہے۔ استثنیٰ شدہ اشیا ءکی فہرست کو محدود کرنے کے لئے ڈرافٹ کی تیاری شروع  کردی گئی ہے۔  

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  فنانس بل میں نئی فہرست ڈال کر بجٹ میں اعلان کا حتمی پروگرام ہے۔ استثنیٰ  صرف سفارتکاروں اور بیرون ملک سے سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے جاری رہے گا۔ ہیلتھ اینڈ میڈیکل کے شعبے کا ٹیکس استثنی بھی جاری رہے گا۔ چین کے ساتھ  کیے گئے  سرمایہ کاری معاہدوں پر بھی ٹیکس استثنٰی جاری رہے گا۔  استثنٰی ختم ہونے پر ان اشیا پر سیلز ٹیکس ریٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔  

مقامی منڈی میں سپلائی کئے جانے والے کئی اقسام کے مال پر سیلز ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔  متعدد اشیا پر 18 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ جن اشیاء پر سیلز ٹیکس صفر ہے ان پر بھی ٹیکس عائد ہوگا ۔