ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،آسٹریلیانےعمان کو39رن سےشکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،آسٹریلیانےعمان کو39رن سےشکست دیدی
کیپشن: T20 World Cup, Australia defeated Oman by 39 runs

ایک نیوز:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیانےعمان کو39رنز سےشکست دےدی ۔
تفصیلات کےمطابق ٹورنامنٹ کا دسواں میچ آسٹریلیا اور عمان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔عمان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی کی دونوں ٹیمیں برج ٹاؤن میں کنسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں آمنے سامنے تھیں، دونوں ٹیموں نے بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کیا۔

 آسٹریلیانے ڈیوڈ وارنر اور مارکس سٹونش کی نصف سنچریوں کی بدولت پانچ وکٹوں پر 164 رنز سکور کیے، مارکس سٹونش نے ناقابل شکست 67 اور ڈیوڈ وارنر نے 56 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔
 165 رنز کے ہدف کے جواب میں عمان کی ٹیم 9 وکٹوں پر 125 رنز بنا سکی۔ 

عمان کے آیان خان 36 رنز بناکرنمایاں رہے، مہران خان 27 ، عاقب الیاس نے 18رنزبنائے۔
 آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس نے تین وکٹیں حاصل کیں، مچل اسٹارک ، نیتھن ایلیس اور ایڈم زمپا نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
آل راؤنڈ کارکردگی پر مارکس اسٹوئنس پلیئرآف دی میچ قرارپائے۔