خسرہ کے مریضوں میں اضافہ جاری 

Jun 06, 2024 | 12:01 PM

ایک نیوز:لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرہ  کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔  

محکمہ صحت  کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں  کے دوران پنجاب میں خسرہ سے متاثرہ ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ خسرہ سے جا‍ں بحق ہونے والے بچے کا تعلق ملتان سے تھا۔ 

 صوبہ بھر میں   خسرہ سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 27  تک  پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز صوبہ بھر سے خسرہ کے 268 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاہور سے 39 ،گجرانوالہ سے 10، وہاڑی سے 26، شیخوپورہ سے 27اور فیصل آباد سے 33 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے.  

پنجاب بھر میں خسرہ کے مریضوں کی  مجموعی تعداد 3460تک پہنچ گئی ہے۔  

مزیدخبریں