قومی اسمبلی کااجلاس آج ،7نکاتی ایجنڈاجاری

Jun 06, 2024 | 11:43 AM

ایک نیوز:قومی اسمبلی کااجلاس آج ہوگا،سات نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس آج شام5بجےشروع ہوگا۔  قومی  اسمبلی سیکرٹریٹ  نے اجلاس کا 7نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ۔ وفاقی تعلیمی ڈائریکٹوریٹ کے تحت سکولوں میں تعلیمی سہولیات کے فقدان پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔  تخم ترمیمی آرڈیننس 2024 میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد ایوان میں پیش کی جائے گی ۔

صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر تحریک تشکر پر بحث جاری رہے گی ۔ غازی بروتھا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے متاثرین کو درپیش مسائل پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا۔   

مزیدخبریں