عدالت کا فواد چودھری   کی جے آئی ٹی کے نوٹس کیخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری 

Jun 06, 2024 | 11:02 AM

ایک نیوز:لاہورہائیکورٹ نے فواد چودھری  کی جے آئی ٹی کے نوٹس کیخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق   عدالت نے فریقین کو درخواستگزار کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی کرنے سے آئندہ سماعت تک روک دیا   ہے  ۔ عدالت نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے  سرکاری وکیل آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہو  نے کا حکم دیا ہے۔ سرکاری وکیل درخواست پر پیراوائز جواب جمع کروائے  ۔ 

 جسٹس شہرام سرور چودھری  کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے عبوری حکم جاری کیا ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی ۔    

مزیدخبریں