ایک نیوز: تاریخ میں پہلی بار محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی اسلحہ ڈیلرز کمپنیوں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 600سے زائد اسلحہ ڈیلرز کمپنیاں ہیں ۔ آڈٹ کے لئے ڈپٹی کمشنر ز سے مدد لی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر ز ضلع میں موجود اسلحہ ڈیلر ز کمپنی کا سٹاک کے بارے محکمہ داخلہ کو آگاہ کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر ز اسلحہ ڈیلرز کمپنیوں کے لائسنس اور ضروری ریکارڈ بھی چیک کریں گے ۔ ڈپٹی کمشنر اسلحہ ڈیلرز کمپنیوں کے متعلق تمام معلومات محکمہ داخلہ کو آن لائن فراہم کرے گا ۔ آڈٹ کے دوران بے ضابطگیاں سامنے آنے پر اسلحہ ڈیلر ز کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔