ایک نیوز:انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، شبلی فراز اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔علی نواز اعوان بھی انسداد دہشتگری عدالت پیش ہوئے۔انسداد دہشتگری عدالت کےجج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت ڈیوٹی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی ۔
عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کردی ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی۔