پنجاب بھر کی صفائی کیلئے صوبائی حکومت کا بڑا منصوبہ تیار 

Jun 06, 2024 | 10:34 AM

ایک نیوز: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں صفائی ستھرائی کیلئے بڑا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی صفائی کامنصوبہ دو حصوں پر مشتمل ہے ۔ پہلے مرحلہ میں پنجاب سے کوڑا جمع کرنا شامل ہے جبکہ دوسرے حصے میں کوڑے میں شامل مختلف اشیاء کو الگ کرنا ہے ۔منصوبہ کے لئے 196 کروڑ روپے مختص کئے جائیں گے ۔ 

نئے منصوبہ کے تحت پنجاب کی 11سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھایا جائے گا۔ پنجاب میں موجودہ 11سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں صرف ڈویژن ہیڈ کوارٹر ز تک محدود ہیں۔ پنجاب بھر کی صفائی کے لئے 184کروڑ روپے مختص کئے جائینگے ۔ جمع شدہ کوڑا کرکٹ سے قابل استعمال اشیاء کو الگ کیا جائے گا ۔کوڑاکرکٹ  سے دھاتوں   اور  پلاسٹک وغیرہ کو الگ الگ کرنے  کیلئے 10پلانٹ نصب کئے جائیں گے ۔

کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے لئے 5مقامات کا چناؤکیا جائے گا ۔کوڑا الگ کرنے کے لئے منصوبہ پر 12 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔یہ منصوبہ آئندہ  بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔  

مزیدخبریں