عید الاضحیٰ پر تنخواہیں اور پنشن 23 جون کو ادا کرنے کا فیصلہ

Jun 06, 2023 | 23:51 PM

ایک نیوز :سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ پر تنخواہیں اور پنشن 23 جون کو ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 تمام محکمے تنخواہیں اور پنشن یکم جولائی کے بجائے 23 جون تک اد ا کریں۔ محکمہ خزانہ نے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کردیے۔

خیال رہے کہ کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا امکان ہے اور پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں