ایک نیوز :سینئرسیاستدان جہانگیرترین کےگروپ کی جانب سے تحریک انصاف چھوڑنے والوں اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے رابطوں میں تیزی آگئی۔
جہانگیرترین گروپ نےتحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک سمیت دیگرسے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔سیاسی رہنماؤں سے رابطے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، جس میں عون چوہدری، سردار تنویرالیاس اوراسحاق خاکوانی شامل ہیں۔ یہ کمیٹی سیاسی رہنماؤں کوترین گروپ میں شمولیت کی دعوت دے گی۔
ذرائع ترین گروپ نے بتایا کہ فواد چودھری اورفردوس عاشق پہلے سےترین گروپ سے رابطے میں ہیں جبکہ سابق سینئر وزیرعبدالعلیم خان گروپ سمیت جہانگیر ترین سے ملاقات کر چکے ہیں۔
دوسری جانب ڈیموکریٹس گروپ کےتین اراکین راجہ یاورکمال،مامون تارڑ،رائےاسلم نے جہانگیرترین سے ملاقات کی ،اوران کی قیادت پراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرنے جہانگیرترین سے رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا فواد چوہدری رابطے میں ہیں۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پرصحافی کی جانب سے اسد عمر سے سوال کیا گیا تھاکہ کیا جہانگیر ترین نے آپ سے کوئی رابطہ کیا؟ جس پر اسد عمر نے جواب دیا کہ جہانگیر ترین نے کوئی رابطہ نہیں کیا لیکن فواد چوہدری رابطے میں ہیں۔