جنوبی وزیرستان میں شہید جوان فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک

Jun 06, 2023 | 22:15 PM

ایک نیوز :جنوبی وزیرستان میں امن دہشتگردوں کے ساتھ لڑ کر وطن پر قربان ہونے والے جوان کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خا ک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں دہشتگردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے ضلع مانسہرہ کے 30 سالہ محمد صابر کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان کے بعد ان کے آبائی ضلع مانسہرہ میں ادا کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، سپاہیوں، رشتہ داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں