ڈیزائنر ایچ ایس وائے کی ٹام کروز سے ملاقات کیسے ہوئی ؟

Jun 06, 2023 | 21:59 PM

ایک نیوز : ڈیزائنر ایچ ایس وائےکاکہنا تھا کہ ٹام کروزکو دیکھا، تو انہوں نے ٹام کروز سے ملاقات کرنے کے لیے ہالی وڈ اسٹار کا تعاقب شروع کردیا۔

 ڈیزائنر حسن شہریار کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ ایک پارک میں اپنے دوستوں کے ہمراہ پکنک منا رہے تھے کہ اسی دوران وہاں سے واک کرتا ہوا ٹام کروز گزارا۔ تو تعاقب شروع کردیا۔ میں نے سوچا کہ میں پیچھا کرتے کرتے ان سے ملاقات کر لوں گا ۔ حسن نے بتایا اسی ارادے سے میں ٹام کے پیچھے بھاگا، اوران کو آواز دینے لگا ٹام ٹام ۔۔۔ لیکن وہ میوزک سن رہے تھے تو اسی لیے میری آواز ان تک نہ پہنچ سکی ۔

 ڈیزائنر حسن شہریار  کامزید کہنا تھا کہ دوستوں کی سوچ تھی کہ جیسے وہ پاکستان میں ایسا کرسکتے ہیں تو ویسا ہی دوسرے ملک میں بھی ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ میرے دوستوں نے مجھے کہا بھی کہ واپس آجاو ٹام کے ساتھ بڑی سیکیورٹی ہے مگر میں اس کے تعقب میں ایسا لگا کہ میں نے اپنی دوستوں کی بات نہ مانی۔ انہوں نے بتایا کہ میرے بھاگنے کے دوران اچانک سے تین چار گارڑز میرے سامنے آگئے اور انہوں نے مجھے روک دیا۔

حسن شہریار کا مزید کہنا تھا کہ گارڈز کے روکنےپر مجھے لگا کہ میری بے عزتی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اتنا خود اعتماد ہوں کہ مجھے کسی سے بات کرنے یا ملاقات کرنے سے برا نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ جب ٹام کرو ز کو دیکھا تو سوچا وہ بھی اتنا بڑا اسٹار ہے۔ میں یہاں پاکستان میں بھی بہت زیادہ جانےجاتا ہوں ۔

 ڈیزائنر حسن شہریار  نے پنجابی میں کہا کہ اگر ٹام کروز سے ملاقات نہیں ہوئی تو مینو کی؟ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ٹام کی سیکیورٹی پر مامور گارڈز نے انہیں بتایا کہ آپ ان سے ملنے کے لیے ایسا نہیں کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں