ایک نیوز : اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹ کا سیکیورٹی آڈٹ مکمل کرلیا گیا۔برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے پاکستانی ایئرپورٹس کی سیکیورٹی کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کردیا۔
برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے وفد نے پاکستان کے تین بڑے ایئرپورٹس کا سکیورٹی آڈٹ مکمل کرلیا، برطانوی ٹیم واپس وطن روانہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کا سیکیورٹی آڈٹ کیا گیا، برطانوی ٹیم نے ایئرپورٹس سیکیورٹی کیلئے پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کردیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم نے برطانوی ٹیم کو ایئرپورٹس پر کئے جانیوالے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی، برطانوی ٹیم نے اسسمنٹ پروگرام کے تحت ایئرپورٹس کی سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر سیکیورٹی، فلائٹ کچن، گراؤنڈ ہینڈلنگ سمیت دیگر شعبہ جات کا سیکورٹی آڈٹ کیا۔
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کے دورے کا مقصد اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹ سے براہ راست برطانیہ جانیوالی پروازوں کی سیکیورٹی کو جانچنا اور اسے مزید مؤثر بنانا تھا۔