براعظم انٹارکٹیکا لاکھوں سال سے بارش سے محروم

 براعظم انٹارکٹیکا لاکھوں سال سے بارش سے محروم
کیپشن: Antarctica has been without rain for millions of years

ایک نیوز :دنیا کے سرد ترین براعظم انٹارکٹیکا کا یہ علاقہ 'ڈرائی ویلی' دنیا کا خشک ترین مقام ہے جہاں تقریباً 20 لاکھ سالوں سے بارش ہوئی نہ ژالہ باری۔

 براعظم انٹارکٹیکا  میں کسی نے پوری زندگی کبھی بارش دیکھی ہی نہیں، یہ علاقہ 4 ہزار 800 مربع کلومیٹر  پر مشتمل ہے۔اس خطے میں بارش نہ ہونے کی وجہ کتاباتی ہوائیں (ہواؤں کا رُخ نیچے کی جانب ہوتا ہے) ہیں، پہاڑوں سے چلنے والی ہوائیں جو نمی کے ساتھ اتنی بھاری ہوتی ہیں کہ کشش ثقل انہیں نیچے کھینچ کر وادیوں سے دور کر دیتی ہے۔
امریکی ویب سائٹ یونیورس ٹوڈے کے مطابق یہ علاقہ برف کی چادر سے ڈھکا ہوتا ہے۔ان وادیوں میں سب سے خشک جگہ ٹیلر ویلی میں فیرس ہلز ہے،  امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ شاید اس خطے میں بارش ہوئے 14 ملین برس گزر چکے۔
 یہاں اکثر 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی ہیں جو فضا میں نمی پیدا ہونے کے  امکان کو ختم کر دیتی ہیں۔