ایک نیوز :ایران نے دشمن کے جدید میزائل شکن نظام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حامل پہلے مقامی ساختہ ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتّاح‘ کی رونمائی کردی۔
The domestically-developed hypersonic missile "Fattah", #Iran IRGC's most recent achievement, was unveiled on Tuesday morning (June 6) in the presence of President Ebrahim Raisi. pic.twitter.com/wzwUTRR3ez
— IRNA News Agency (@IrnaEnglish) June 6, 2023
15 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار رکھنے والا بیلسٹک میزائل ’فتّاح‘ ہائپرسونک میزائل آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز اور پیچیدہ رفتار پر پرواز کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں روکنا مشکل ہو جاتا ہے سکتا ہے۔
میزائل کی رونمائی تقریب کے موقع پر ایرانی ائیر چیف امیر علی حاجی زادہ کا کہنا تھا کہ اس میزائل کو تباہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ مختلف اونچائیوں پر کئی سمتوں میں بڑی تیزی سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رونمائی تقریب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت اور پاسداران انقلاب کے سینیئر کمانڈرز نے بھی شرکت کی۔اب تک صرف امریکا، روس، چین اور شمالی کوریا ہی ہائیپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرچکے ہیں۔