ایک نیوز : بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں کھانا تقسیم کرنے کی تقریب نے 10 سال سے بچھڑے باپ کو بیٹے سے ملادیا۔
جھارکھنڈ کے ضلع رام گڑھ میں ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے کھانا تقسیم کرنے کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران 10 سال قبل بیٹے سے بچھڑنے والے ٹنکو ورما ایک بار پھر بیٹے کو پانے میں کامیاب ہوگئے۔ 13 سالہ بیٹا شیوم اپنے والد ٹنکو ورما سے 10 سال بعد اس وقت ملا جب باپ مفت کھانا کھانے کیلئے بیٹھا تھا اور اتفاقاً کھانا بھی اسی کا بیٹا تقسیم کررہا تھا اس دوران باپ بیٹے نے ایک دوسرے کو پہچان لیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ2013 میں ٹنکو ورما کو مبینہ طور پر اپنی بیوی کو مارنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا تھا، بیٹے کی دیکھ بھال کیلئے پولیس نے ان کے 3 سالہ بیٹے کو ایک غیر سرکاری تنظیم کے حوالے کر دیا تھا۔
شیوم آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے جبکہ اس کا باپ رکشہ چلاتا ہے، دوسری جانب غیر سرکاری تنظیم نے تمام قانونی کارروائی کے بعد بیٹےشیوم کو باپ کے حوالے کردیا ہے۔