ایک نیوز : پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ کبھی کسی کو دھوکہ دیا نہ کبھی پلے بوائے رہا۔
اداکار جاوید شیخ کاانٹرویو میں کہنا تھاکہ ایک پلے بوائے آج ایک خاتون کے ساتھ تو کل دوسری خاتون کے ساتھ ہوتا ہے، کبھی کسی کو دھوکا تو کبھی کسی کو لیکن میں ایک خاتون کے ساتھ گزارہ کرنے والا شخص ہوں، میری زندگی میں ایسے حالات آئے جس کے باعث میں بہت سے لوگوں کے ساتھ جڑ گیا لیکن یہ سب قدر ت کے فیصلے تھے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میں فلم ٹی وی انڈسٹری میں 10 ہزار لڑکیوں کے ساتھ کام کرچکا ہوں لیکن کوئی بھی لڑکی یہ نہیں کہہ سکتی کہ جاوید شیخ نے مجھے چھیڑا ہو ، نمبر لیا ہو یا پھر مجھے ڈنر کا کہا ہو، میں نے کبھی ایسا نہیں کیا۔ایک انسان کئی مرتبہ محبت کرسکتا ہے، میرا نیلی کے ساتھ گزرا وقت سب سے بہترین تھا وہ ایک بہترین خاتون ہیں، میں نے کبھی اپنے تعلق کو نہیں چھپاتا کیوں کہ مجھے ڈر نہیں ہوتا۔