3ملین انسٹاگرام فالورہونےپروہاج علی کے مداح بھارتی بچوں کا جشن

Jun 06, 2023 | 20:44 PM

ایک نیوز : اداکار وہاج علی کے انسٹاگرام پر فالورز3ملین ہونے پر مداح بھارتی بچوں نے جشن منایا۔ویڈیو وائرل ہوگئی۔

  پاکستان سمیت  پڑوسی ملک بھارت میں بھی خاصے مقبول ہیں  اداکار کی انسٹاگرام مقبولیت میں اضافے  پر بھارتی بچے بھی خوشی  سے نہال ہوگئے۔

 اداکار  وہاج علی کے انسٹاگرام  پر  3 ملین فولوورز مکمل ہونے پر بھارت کی ایک این جی او کے  بچے بھی خوشی منائے بغیر نہ رہ سکے ویڈیو وائرل ہونے پر اداکار   کی جانب سے  ردعمل کا اظہار کیا  گیاہے۔

 ڈرامے ’ تیرے بن ‘ میں مرتسم کے کردار سے مقبول  وہاج علی نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں  بھارت کی ایک این جی او  کے  بچوں   کو  اداکار سے محبت کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا  ہے۔

 اداکار وہاج علی نے لکھا کہ یہ حوصلہ افزائی کا ایک پیارا  سا طریقہ ہے جو مجھے  آج سے پہلے کبھی نہیں ملا،  میں ان بچوں کیلئے پاکستان سے بھارت کوئی تحفہ نہیں بھیج سکتا لیکن میں دل کی گہرائیوں سے آپ کیلئے دعا گو ہوں۔ ویڈیو میں بچوں نے وہاج علی کی تصویر کے پوسٹر بھی تھامے ہوئے ہیں جبکہ انسٹا گرام کا کیک بھی موجود ہے۔

مزیدخبریں