شاہ محمود قریشی جیل سے رہا ،کل چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کااعلان

پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی  اڈیالہ جیل سے رہا 
کیپشن: PTI Vice Chairman Shah Mehmood Qureshi remained from Adiala Jail

ایک نیوز :پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہا۔کل چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کااعلان بھی کردیا۔

رہائی کی روبکارانکےوکیل اڈیالہ جیل لے کر پہنچے ، جس کے بعد جیل حکام نے ان کو رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل سے رہائی سے قبل اپنا سامان حوالاتیوں میں تقسیم کر دیا ۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے آج رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل کے باہر سے رہائی کے بعد 23 مئی دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا ۔نظر بندی کے احکامات جاری ہونے پر شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کااڈیالہ جیل کے باہر میڈیاسے گفتگو میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ انصاف کا جھنڈا آج بھی میرے ہاتھ میں ہے۔کل  چیئرمین پی ٹی آئی کی خدمت میں حاضر ہو کر ملاقات کروں گا ۔قید تنہائی میں ایک ماہ چیزوں کو سوچنے کا موقع ملا ۔اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے ہمت دی ۔چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے میڈیا سے تفصیل سے بات کروں گا۔

شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا اپنی لیگل ٹیم کا شکرگزار ہوں جنہوں نے دن رات میرے رہائی کیلئے کوشش کی ۔اپنے اہلخانہ کا بھی شکر گزار ہوں ۔میری قید میں میرے بچوں نے بہت ساتھ دیا۔میرا حوصلہ بڑھایا کہا ہماری وجہ سے کسی دباؤ میں نہیں آنا اللہ حفاظت کریگا۔اللہ نے بھی ہمیں ہمت دی اور ہمارا ساتھ دیا۔

رہنماپی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ کارکنوں سے کہنا چاہتا ہوں آزمائش کا وقت ہے ہمت نہ ہاریں ہر غروب کے بعد طلوع بھی ہوتی ہے اس کا انتظار کریں۔ہم سمجھتا ہوں جیلوں میں بے گناہ لوگوں کو رہا کیا جائے ان کے لئے بھی قانونی کوشش کریں گے تاکہ انہیں باعزت بات کروں گا ۔