ایک نیوز :حکومت سندھ نے مالی سال 1994-95ء میں وفاق سے 2 ارب 23 کروڑ 83 لاکھ 67 ہزار روپے کا قرض لیا ۔30 برسوں میں 22 ارب 27 کروڑ 65 لاکھ 90 ہزار روپے سود ادا کئے
محکمہ خزانہ کے دستاویز کے مطابق مالی سال 2014-15ء تک 12 ارب 75 کروڑ 79 لاکھ 95 ہزار روپے ادائیگی کے باوجود 14 ارب 13 کروڑ 23 لاکھ روپے واجب الادا رہ گئے ۔مالی سال 2021-22ء میں 15 ارب 23 کروڑ 53 لاکھ روپے واجب الادا تھے ۔
رواں مالی سال کے دوران 4 ارب 21 کروڑ 74 لاکھ 30 ہزار روپے سود ادا کرنے کے باوجود ابھی تک 13 ارب 29 کروڑ 25 لاکھ 50 ہزار روپے ابھی تک واجب الادا ہیں۔ جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں 2001ء میں کیش ڈیولپمنٹ لون پر سود ختم کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔
مگر پرویز مشرف کے ہی حکم پر ان کی حکومت میں عملدرآمد نہیں ہوسکا ۔