انتخابات کی تیاریاں،پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کااجلاس طلب

انتخابات کی تیاریاں،پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کااجلاس طلب
کیپشن: Preparations for elections, People's Party ticket holders call for a meeting

ایک نیوز :سابق صدر آصف زرداری نے انتخابات کی تیاریوں کیلئے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کااجلاس طلب کرلیا

سابق صدر آصف زرداری آج وسطی پنجاب اور اسلام آباد سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔  ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ آئندہ انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاجائے گا ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے 25 اضلاع ،اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور گجرات، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منڈی بہاولدین، اور حافظ آباد ،سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، چنیوٹ اور جھنگ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ شیخوپورہ، ننکانہ ،پاکپتن، قصور، اوکاڑہ اور ساہیوال سے بھی ٹکٹ ہولڈر شریک ہوں گے۔

 اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، حاجی اسحاق، نیلم جبار، اسلم گل، اورنگزیب برکی، ثمینہ خالد گھر ،چودھری منظور، جمیل منج، احمد جواد رانا، شاہجہان بھٹی، جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضی، رانا فاروق، شہزاد چیمہ اور دیگر بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔