قومی اقتصادی کونسل نےترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

Jun 06, 2023 | 18:07 PM

ایک نیوز :قومی اقتصادی کونسل نے 2709 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی منصوبے کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے بلوچستان حکومت نے عدم تعاون کی شکایت کرکے بائیکاٹ کردیا اور مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی کے تجویز کردہ منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرےکونسل نے  آئندہ مالی سال کیلئے دو ہزار 700 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی۔وفاقی ترقیاتی پروگرام کا حجم ساڑھے900 ارب روپے ہوگا جس میں 55 ارب روپے کی بیرونی فنانسنگ شامل ہوگی۔

وفاقی حکومت کا فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا بھی بڑا فیصلہ، آئی ٹی شعبے کو آئندہ برس  اپنی برآمدات کو 4.5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف دے دیا۔
اجلاس میں سندھ، خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی اور پنجاب کے اعلی حکام نے شرکت کی جبکہ وزیر اعلی بلوچستان اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔

مزیدخبریں