آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیاں، بابر اعظم بھی شامل

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیاں، بابر اعظم بھی شامل

ایک نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مئی 2023 کیلئے مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب جاری نامزدگیوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو نامزدگیوں  میں شامل کیا گیا ہے۔ مینز پلیئر آف دی منتھ کیلئے بابر اعظم کے علاوہ بنگلا دیش کے نجم الحسین شنتو اور آئر لینڈ کے ہیری ٹیکٹر کو بھی اس لسٹ میں نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  بھی بابر اعظم کو کئی مرتبہ پلیئر آف دی منتھ  ایوارڈ لینے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔