ایک نیوز: محکمہ داخلہ سندھ نے ایم پی او کے تحت زیر حراست مزید 4 افراد کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سیکریٹری داخلہ سندھ سید اعجاز علی شاہ کی سربراہی میں قائم نظر ثا نی کمیٹی نے مزید 04 افراد کے ایم پی او کے تحت گرفتا ر ی کےاحکامات واپس لیے ۔ محکمہ داخلہ سندھ نے سیکریٹری داخلہ سندھ سید اعجاز علی شاہ کی سربراہی میں نظر ثا نی کمیٹی بنا ئی ہے۔کمیٹی میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی رینج ،ایڈیشنل سیکریٹری (جوڈیشل ) محکمہ داخلہ سندھ اور رجسٹرار اے ٹی سی / اے ٹی اے کورٹ بطور رکن شامل ہیں۔ کمیٹی کو موصول ہو نے والی درخواستوں کے جائزے کے بعد چاروں افراد کے ایم پی او کے تحت گرفتا ری کےاحکامات واپس لئے گئے ہیں۔
اس سے قبل ایم پی او کے تحت گرفتا ر 14افراد کی رہا ئی کے احکاما ت جا ری گئے تھے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے اس ضمن میں 04 افراد کو رہا کرنے کے الگ الگ احکامات جاری کیے ہیں۔ جن افراد کے ایم پی او کے احکامات واپس لیئے گئے ہیں ان میں نواز ولد آزاد، رمضان ولد محمد کلام،حمزہ ولد خالداور مقصود ولد سلیم شامل ہیں۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری آرڈر میں سکھر،میرپور خاص،اور شکارپور کے سینئر سپرنٹنڈنٹس آف جیل کو کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد اگر دیگر کسی مقدمے میں نامزد نہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے.