ایک نیوز: جڑانوالہ کا بھکاری 3 کروڑ روپے کا مالک نکلا جس کا بینک ریکارڈ میں انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جڑانوالہ کا بھکاری 3 کروڑ روپے کا مالک نکلا جس کا بینک ریکارڈ میں انکشاف ہوا ہے۔بھکاری لاکھوں روپے چھینے جانے پر پولیس ملازمین کے خلاف عدالت پہنچ گیا۔ بھکاری کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران دو پولیس ملازمین نے 7 لاکھ روپے چھینے ہیں۔
پولیس اہلکاروں نے پیسے واپس نہ کئے تو مظفر نے عدالت سے رجوع کر لیا۔عدالت نے بنک سٹیٹمنٹ منگوائی تو بھکاری 3 کروڑ روپے کا مالک نکلا ۔ بھکاری کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے ملازمین میرے پیسے واپس کریں۔
پلاٹ کی رقم دینے ڈیلر کے پاس جا رہا تھا کہ اہلکاروں نے لوٹ لیا،رقم مانگی تو اہلکاروں نے کہا 5 لاکھ لے لو 2 لاکھ ہم نے بانٹ لئے ہیں۔ بھکاری کا کہنا ہےکہ کئی سالوں سے سڑکوں پر موسم کی سختیاں جھیل کر رقم جمع کی ہے۔بینک جاوں تو مینجر کرسی بھی دیتا ہے اور چائے بھی پلاتا ہے۔
جڑانوالہ میں مظفر نامی بھکاری سے پولیس اہلکاروں نے مبینہ 7 لاکھ چھین لئے، مظفر عدالت جا پہنچا بینک سٹیٹمنٹ منگوائی گئی تو 3 کروڑ کا مالک نکلا، عدالت نے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا @imshee67 @AliRamay557 @OfficialDPRPP @fsdpolice @Aadiiroy2 pic.twitter.com/TCfzkhE8py
— Amnan Rajput (@AmnanRajput) June 6, 2023