ایک نیوز: بھارتی مشہور اداکارہ سوارابھاسکر کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں خوشخبری سنائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے جَلد ماں بننے سے متعلق سوشل میڈیا پر خوشخبری شیئر کی ہے۔
فروری 2023ء میں سیاستدان فہد احمد کے ساتھ کورٹ میرج کرنے والی اداکارہ سوارا بھاسکر جَلد ماں بننے والی ہیں۔
سوارا بھاسکر نے شوہر فہد احمد کے ہمراہ شیئر کی گئی ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ"کبھی کبھی آپ کی تمام دعائیں ایک ساتھ قبول ہوتی ہیں! مبارک، شکر گزار، پرجوش، ہم ایک مکمل نئی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔"
دوسری جانب بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اس پوسٹ کے ہیش ٹیگز میں بتایا ہے کہ اُن کے ہاں پہلے ننھے مہمان کی آمد اکتوبر 2023 میں متوقع ہے، سوارا بھاسکر اور فہد احمد کی شادی کی تصاویر سامنے آگئیں۔
یاد رہے کہ فروری 2023ء میں سوارا بھاسکر نے فہد احمد سے سادگی کے ساتھ کورٹ میرج کی تھی۔