ایک نیوز: مدھو بالا ہتھنی کی آنے والی مکمل بلڈ رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک نیوز نے مدھو بالا ہتھنی کی آنے والی مکمل بلڈ رپورٹ حاصل کرلی ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے ہتھنی کی بلڈ رپورٹ میں ٹیمپرنگ کر کے حقائق چھپائے تھے۔ یونیورسٹی اف ویٹنیری اینڈ اینیمل سائنسز سے جاری رپورٹ میں ہتھنی کے سی بی سی، لیور بلڈ ٹیسٹ، رینل بلڈ ٹیسٹ اور سیرم پروٹین ٹیسٹ کروانے کا کہا گیا ہے۔ ڈاکٹر ہارون کا کہناہےکہ ان بلڈ ٹیسٹ کی مدد سے ہم کو پتہ چل سکے گا کہ ہتھنی کی صحت کیسی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ زو انتظامیہ کے لئے اگر ممکن ہو سکے تو ہتھنی کا ہر مہینے وزن کر لیا جائے۔ ڈیمیناذائن ویکسین کی ڈبل ڈوز کے بعد بھی اگر مدھو بالا کے خون میں انفیکشن رہتا ہے تو پھر بوقاویکون ویکسین کا استمعال ضروری ہو جائے گا،۔
رپورٹ میں زو انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ مدھو بالا کی خوراک میں ادرک اور انار کو شامل کیا جائے۔ رپورٹ کے آخر میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ زو انتظامیہ نے افریکن شیرنی سارہ اور وائٹ شیرنی کو ڈیمیناذائن کی ڈوز دے دی ہو گی۔ 30 مئی کو آنے والی رپورٹ میں چڑیا گھر انتظامیہ نے ٹیمپرنگ کر کے اصل حقائق چھپائے تھے۔