پی اے سی کا افضل چن کی گرفتاری کا نوٹس، رپورٹ طلب

 پی اے سی کا افضل چن کی گرفتاری کا نوٹس، رپورٹ طلب

ایک نیوز: پی اے سی نے سینئیر سیاستدان افضل چن کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں پی اے سی نے سینئیر سیاستدان افضل چن کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔چیف سیکرٹری پنجاب اور وفاقی سیکریٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

نور عالم خان نے کہا کہ85 سالہ بزرگ کو کس لئے گرفتار کیا گیا ہے؟جو قصور وار ہیں انہیں کٹہرے میں لایا جائے۔جنہوں نے عوم کو 9 مئی کو حملوں پر اکسایا انہیں گرفتار کیا جائے۔ نور عالم خان نے کہا کہ9 مئی کے حملوں میں ملوث عناصر کو رہا کیوں کیا جا رہا ہے۔اصل سانپ کا سر کچلیں، بے قصور لوگوں کو تنگ نہ کیا جائے۔ 

پی اے سی نےقومی احتساب بیورو کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ پی اے سی نےچیئرمین نیب کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا ہے۔نور عالم خان نے کہا کہ چیئرمین نیب اپنے ادارے کے اندرونی معاملات ٹھیک کریں۔ پی اے سی کی جانب سے بھجوائے گئے بیشتر کیسز میں پیش رفت نہیں ہوئی۔

پی اے سی نے محکمانہ اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد نہ کرنے پر ایوی ایشن ڈویژن کا ایجنڈا موخر کر دیاہے۔چیئرمین پی اے سی کا ڈی اے سی کے اجلاس منعقد نہ کرنے والے سیکریٹریز کے خلاف وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ  بھی کیا ہے۔

نور عالم خان نے کہا کہ ڈی ایس سی نہ کرنے والے سیکرٹریز کی تنخواہ اور پینشن روکنے کی سفارش کریں گے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے روزویلٹ ہوٹل نیویارک پر ایوی ایشن ڈویژن سے بریفنگ طلب کرلی ہے۔