ایک نیوز: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہےکہ ٹارگٹ کلنگ میں وکیل کے جاں بحق ہونے کے ذمہ عمران خان ہیں، اس کیخلاف مقدمہ درج کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف آرٹیکل پانچ اور چھ کے حوالے سے بلوچستان ہائی کورٹ میں زہر سماعت تھا ۔آج صبح ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں وہ درخواست گزار شہید ہوگئے ہیں۔یہ کوئی معمول کا معاملہ نہیں ہے ،عبدالرزاق شر بار کے اہم نمائندے تھے ۔عبدالرزاق شر نہ صرف درخواست گزار تھے بلکہ وکیل بھی تھے کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر دو موٹر سائیکل سواروں نے ان کو نشانہ بنایا۔
عطا تارڑ کا کہنا ہےکہ اس ٹارگٹ کلنگ کے ذمہ عمران خان ہیں ،اس کیس کا معاملہ درج ہوگا تو بھرپور تحقیقات ہوگی۔یہ ایک مسلح اور دہشت گرد جماعت ہے ،2014 کے دھرنوں میں پولیس افسران کو مارا، پی ٹی وی پر حملہ کیا۔ اگر اس وقت سزا ملتی تو آج یہ نہ ہوتا۔ آپ اس کیس سے بچ نہیں سکیں گے ، ایک وکیل کا خون بہایا ہے اس کیس میں نامزدگی بھی ہوگی اور آپ کو پیش بھی ہونا ہوگا خاطر جمع رکھیں ۔ عمران خان نے ایک وکیل کو اس لیے قتل کیا کہ سزا سے بچ سکے۔