خواہش ہےکہ سیاست سے باہر ہوکر چارٹر آف کراچی پر کام کروں: مرتضی وہاب

 خواہش ہےکہ سیاست سے باہر ہوکر چارٹر آف کراچی پر کام کروں: مرتضی وہاب

ایک نیوز: مرتضی وہاب کاکہنا ہےکہ میری پہلی خواہش ہوگی کہ سیاست سے باہر ہوکر چارٹر آف کراچی پر کام کروں ۔

رپورٹ کے مطابق پکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چئیرمین پیپلز پارٹی، آصف علی زرداری اور فریال تالپور صاحبہ کا شکر گزار ہوں  کہ انہوں نے مجھے شہر کے مسائل حل کرنے کا قابل سمجھا ۔میری پہلی خواہش ہوگی کہ سیاست سے باہر ہوکر چارٹر آف کراچی پر کام کروں شہر کے تاجر، صنعتکار، نوکری پیشہ سب کو مل کر شہر کے لئیے کام کرنا ہوگا ۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی میں کام کرنے کے لئیے ایسا ہی نمائندہ چاہئیے جو صوبے اور وفاق دونوں جگہ روابط میں ہو۔پیپلز پارٹی کے ذریعے کراچی کی آواز وفاق میں بھی اور صوبے میں بھی  بلند کریں گے۔اب کوئی یہ بہانہ نہیں کرسکے گا کہ وفاق یا صوبے کا مسئلہ ہے۔ کراچی والوں نے بلاول بھٹو زرداری کی بات پر لبیک کہا ،پیپلز پارٹی کراچی والوں کو مایوس نہیں کرے گی۔

ترجمان سندھ حکومت اور نامزد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اگر میں میئر بنا تو کراچی کے مسائل حل کروں گا۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، شہر میں بسنے والے سب لوگ ہمارے ہیں، پیپلز پارٹی وفاق اور صوبے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ میئر بنا تو پیپلز پارٹی کراچی میں مزید کام کرے گی، اب ہم دھرنوں، احتجاج، الزام تراشی کی سیاست سے باہر نکلیں۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ میں میئر کا امیدوار ہوں، 15 جون کو اس کا الیکشن ہوگا اور اگر میئر بنا تو کراچی کے مسائل حل کروں گا جب کہ آپ لوگوں سے بھی روابط مزید استوار ہوں گے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے فور منصوبے پر وفاقی حکومت ہماری مدد کر رہی ہے، البتہ 15 جون کے بعد آپ کی آواز کراچی میں بھی مضبوط ہوگی